جمعہ 6 نومبر 2026 - 12:56
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی صحت سے متعلق دفتر کا باضابطہ بیان جاری؛ مرجع عالی قدر زیرِ علاج

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یہ مرجع تقلید طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ دفتر نے مؤمنین سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور توسل کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر نے آج دن میں 12 بجے اعلان کیا ہے کہ یہ مرجع تقلید طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ دفتر نے مؤمنین سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور توسل کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق: مؤمنین کی جانب سے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی صحت کے بارے میں تشویش اور مسلسل خیریت دریافت کیے جانے کے پیش نظر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپ طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور اس وقت زیرِ علاج ہیں۔

بیان میں مؤمنین کی محبت، ہمدردی اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مؤمنین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں دعا و استغاثہ اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل کے ذریعے مرجع عالی قدر کی جلد صحت یابی اور مکمل شفایابی کے لیے دعا کریں۔

بیان میں بالخصوص حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا اور حضرت حجت بن الحسن العسکری عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں آپ کی صحت و سلامتی کی دعا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

جمعہ، 6 نومبر 2026، دوپہر ۱۲ بجے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha